اشاعتیں

دسمبر, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تم یا میں، ایک درد ناک مسئلے پر فکر انگیز تحریر

✍️ *تُم یا مَیں ۔۔۔*️✍️ 💞 *دوسری شادی*💞 یہ 2018 کی ایک شام تھی جب میرے موبائل کی بَیل بَجی کال ریسیو کی.... ایک صاحب نے سلام دعا کے بعد پوچھا پروفیسر عبداللہ صاحب! کیا آپ رشتے کرواتے ھیں؟ میں نے کہا جی الحمد اللہ........  تو اگلا سوال غیر متوقع تھا کہ سَر مَیں آپ سے ملنا چاھتا ھوں، مَیں نے پوچھا کس سلسلے میں، تو جواب ملا کہ بہن کے رشتے کے سلسلے میں مدد درکار ھے۔ تین سال ھو گئے ھیں، کوئی رشتہ نہیں مل رھا، میں نے مکمل تفصیل مانگی تو اُنہوں نے مجھے تفصیل واٹس ایپ کر دی۔۔۔۔  اس کے ساتھ ھی ملاقات کرنے کی اِستدعا بھی کی..... مزید معلومات لینے سے پتہ چلا بھائی کریانہ کی دکان کرتے ھیں اور میرے علاقے کے نزدیک ھی تھے، تو ملاقات کے لئے چلا گیا، کافی اچھے شریف النّفس انسان تھے، بہن کے متعلق پُوچھنے پر بتایا،  کہ چار سال پہلے اس بھائی کے بہنوئی ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ھو چکے ھیں، تین بچّے ھیں اور سِتم یہ کہ ایک بچی معذور ھے...  مَیں نے ان سے کہا کہ پاکستان میں دوسرے کے بچے کوئی نہیں پالتا۔۔۔  یہ سُن کر اس کی آنکھوں میں آنسو آ رھے تھے اور کہنے ...

عورت صرف دو جذبوں کی طلبگار ہوتی ہے ❶ محبت اور ❷ عزت

🌨 *  ایک سے زائد شادیاں  *🌨 *  ایک خاتون کادرد بھرا خط  *: پڑھیں اور اپنی رائے دیں لاکھ دفعہ سوچا کہ یہ خط لکھوں یا نہ لکھوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ میری یہ باتیں بعض خواتین پسند نہ کریں بلکہ شاید وہ مجھے پاگل سمجھیں لیکن پھر بھی جو مجھے حق سچ لگا باقاعده ہوش وحواس میں لکھ رہی ہوں۔ میری ان باتوں کو شاید وہ خواتین اچھی طرح سمجھ پائیں گی جو میری طرح کنواری گھروں میں بیٹھی بیٹھی بڑھاپے کی سرحدوں کو چھو رہی ہیں۔ بہر حال میں اپنا مختصر قصہ لکھتی ہوں شاید میرا یہ درد دل کسی بہن کی زندگی سنورنے کا ذریعہ بن جائے اور مجھے اس کی برکت سے امهات المؤمنين رضى الله عنهن کے پڑوس میں جنت الفردوس میں ٹھکانہ مل جائے۔ میری عمر جب20 سال ہو گئی👸🏻 تو میں بھی عام لڑکیوں کی طرح اپنی شادی کے سہانے سپنے دیکھا کرتی اور سہانے سہانے خیالات کی دنیا میں مگن رہتی کہ میرا شوہر ایسا ایسا ہو گا۔ ہم مل جل کر ایسے رہیں گے پھرہمارے بچے ہوں گے اور ہم ان کی ایسی ایسی اچھی پرورش کریں گے وغیرہ وغیرہ. اور میں ان لڑکیوں میں سے تھی جوزیادہ شادیاں کرنے والے مرد حضرات کو نا پسند کرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ...