اشاعتیں

2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان المبارک کورس

 نور الھدی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام *❷رمضان المبارک کورس حصہ*  رمضان کیسے گزاریں؟ تحریر: الشیخ ابو احمد وقاص زبیرحفظہ اللّٰہ الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه كما يحب ربنا ويرضى والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا، أما بعد: ماهِ رمضان الله سبحانہ وتعالی کی رحمت، مغفرت اور عنایات بسائے آتا ہے کوئی بھی مسلمان خالص توحید، ایمان، تقوی اور اعمال صالحہ کے ذریعے سے اس ماہِ فوزان سے خیر کثیر حاصل کرسکتا ہے۔ رمضان کیسے گزاریں؟ جس سے رب تعالی کی بیش بہا عنایات کو سمیٹا جا سکے۔ آئیے قرآن و حدیث کی روشنی میں راہ نمائی حاصل کرتے ہیں۔ رمضان کی آمد: ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ اللّٰہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ" جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری: 3277، صحیح مسلم: 1079) رمضان کے روزے کی فرضیت: اللّٰہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے: ﴿يا أَيُّهَا الَّذي...

رمضان المبارک کورس

 نور الھدی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام *❶ رمضان المبارک کورس حصہ* استقبال رمضان کےلئے ㊵ اہم ہدایات:  رمضان المبارک ایک عظیم ، بابرکت، تربیتی اور رحمت الہیٰ کے نزول کا مہینہ ہے۔ اس کا ایک ایک لمحہ اور ساعتیں مبارک اور پر نور ہیں۔ خوش نصیب ہے وہ شخص جسے ماہ مقدس کی مبارک ساعتیں میسر ہوں۔  رمضان شھر القرآن سے پوری طرح فائدہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے سے ہی اس کی تیاری کی جائے، آیئے! ہم سب مل کر سوچیں اور غور کریں کہ رمضان المبارک کی تیاری کیسے کی جائے؟ ①: *فرائض و واجبات کی ادائیگی اور توبہ واستغفار*  رمضان سے قبل فرائض و واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اگر آپ کے ذمے گزشتہ رمضان کے روزے وغیرہ ہوں تو ادائیگی کی ترتیب بنائیں، سابقہ زندگی کی تمام لغزشوں پر سچی توبہ کریں دل کو گناہوں اور برے خیالات سے پاک کریں،آنکھ،کان، زبان، ہاتھ، پاؤں اور دل و دماغ غرض جسم کے کسی بھی حصے سے صادر ہونے والے گناہوں پر پکی توبہ کریں تاکہ آپ گناہوں سے پاک ہوکر رمضان المبارک کا استقبال کریں۔ ②: *اخلاص نیت اور عزم*:   اس بات کی سچی نیت اور پختہ عزم کریں کہ رمضان المبارک نصیب ہو...