تعلق باالقرآن

قرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس کی تلاوت سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کا زنگ اترتا ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے اس کو سمجھنا باعث ہدایت جبکہ عمل کرنا باعث نجات ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے! کہ ہماری اکثریت تلاوتِ قرآنِ مجید سے غافل ہے۔اور دنیا کے کاموں میں مشغول ہے۔ جبکہ تلاوت قرآن کے لئے وقت نہیں ملتا کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ یقین جانیں! تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ ﷻ وقت میں برکت ڈالتا ہے۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس میں غور و فکر کرنے میں کیا لطف اور کیافائدے ہیں تو وہ ساری چیزوں کو چھوڑ کر قرآن میں مصروف ہوجائیں ۔ (مفتاح دار السعادہ 1/187) اوقات میں برکت کا راز" اوقات میں برکت اور اللہ تعالی کی اعانت کا ایک سبب قرآن مجید کی تلاوت ہے - ہمارے اسلاف مختصر وقت میں وہ کام کر گزرتے تھے جس کا آج تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اور یہ سبب ہے قرآن کریم اور اللہ سبحانہ و تعالی سے ان کے تعلق اور اخلاص کا، اس لئے جو خوش نصیب جس قدر قرآن حکیم پڑھتا ہے...