رمضان المبارک کورس
نور الھدی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام *❶ رمضان المبارک کورس حصہ* استقبال رمضان کےلئے ㊵ اہم ہدایات: رمضان المبارک ایک عظیم ، بابرکت، تربیتی اور رحمت الہیٰ کے نزول کا مہینہ ہے۔ اس کا ایک ایک لمحہ اور ساعتیں مبارک اور پر نور ہیں۔ خوش نصیب ہے وہ شخص جسے ماہ مقدس کی مبارک ساعتیں میسر ہوں۔ رمضان شھر القرآن سے پوری طرح فائدہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے سے ہی اس کی تیاری کی جائے، آیئے! ہم سب مل کر سوچیں اور غور کریں کہ رمضان المبارک کی تیاری کیسے کی جائے؟ ①: *فرائض و واجبات کی ادائیگی اور توبہ واستغفار* رمضان سے قبل فرائض و واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اگر آپ کے ذمے گزشتہ رمضان کے روزے وغیرہ ہوں تو ادائیگی کی ترتیب بنائیں، سابقہ زندگی کی تمام لغزشوں پر سچی توبہ کریں دل کو گناہوں اور برے خیالات سے پاک کریں،آنکھ،کان، زبان، ہاتھ، پاؤں اور دل و دماغ غرض جسم کے کسی بھی حصے سے صادر ہونے والے گناہوں پر پکی توبہ کریں تاکہ آپ گناہوں سے پاک ہوکر رمضان المبارک کا استقبال کریں۔ ②: *اخلاص نیت اور عزم*: اس بات کی سچی نیت اور پختہ عزم کریں کہ رمضان المبارک نصیب ہو...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں