نماز میں دیکھ کر تلاوت اور سونے سے پہلے نوافل میں سورۃ ملک و سجدہ پڑھنا
سوال۔ڈھولن ہٹھار (ضلع قصور)سے حافظ محمد مرتضیٰ ساجد (ہفت روزہ اہل حدیث لاہور) خریداری نمبر 1148 لکھتے ہیں کہ کیا نوافل میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز سونے سے پہلے سورۃ الملک اور سورۃ سجدہ پڑھنے کے متعلق حدیث میں آیا ہے کہ اگر ان دونوں سورتوں کو نوافل میں پڑھ کر سو جائے تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ جواب۔نماز میں قرآن کریم سے دیکھ کر قراءت کی جاسکتی ہے لیکن اس پر دوام درست نہیں ہے ،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک ذکوان نامی غلام جماعت کراتے ہوئے قرآن سے دیکھ کرقراءت کرتا تھا۔ (صحیح بخاری تعلیقاً :باب امامۃ العبد) حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ امام ابو داؤد نے اپنی تالیف المصاحف اور ابن ابی شیبۃ نے اپنی مصنف میں اسے موصولا بیان کیا ہے اور رمضان المبارک میں تراویح پڑھاتے ہوئے وہ ایسا کرتے تھے۔بعض حضرات نے عمل کثیر کی وجہ سے اسے ناپسند کیا ہے لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے یہ عمل سر انجام پاتا تھا۔ اگر ناپسند ہوتاتو آپ ضرور منع فرما دیتیں، نیز بعض اوقات اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جب دوران نماز بچہ اٹھانا جا...