سوچنے کی اصل بات!
واٹس ایپ کی پرائیویسی سے لوگوں کی گھبراہٹ کا یہ حال ہے تو روز محشر جب گناہوں کی پرائیویسی کھلے گی تو کیا حال ہوگا؟
اس دن کا سوچیں،جب ہر ایپ ہی نہیں سارے اعضاء ساری مخلوق کے سامنے ہمارا راز افشاء کریں گے۔
سوچنے کی اصل بات!
واٹس ایپ نے اپنا ڈیٹا فیس بک کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا تو سب پریشان اور فکر مند نظر آنے لگے،
لیکن۔۔۔۔۔
بے شمار بار ہمارے سامنے یہ اعلان ہوتا رہا کہ ایک دن آئے گا جب آپ کی زندگی کا مکمل ڈیٹا سب کے سامنے رکھا جائے گا اور اس کا حساب و کتاب ہوگا...!
لیکن ہائے افسوس کہ ہم نے کبھی اس بارے سوچا اور نہ ہی فکر مند ہوئے...!
کاش کہ ہم اب بھی بیدار ہوجائیں!!!!
آخرت کی تیاری بھی کرلیں ...!!! حساب کا وقت تو بالکل قریب آگیا ہے، بس مرنے کی دیر ہے۔
سو بات کی ایک بات!
جو ایک نمبر (نیک) ہوتے ہیں ان کے پاس کُچھ چُھپانے کو ہُوتا ہی نہیں وہ کُھلی کتاب کی طرح ہوتے ہیں
یہ (کھٹکا) عذاب دو نمبریوں کو ہر طرف سے پریشان رکھتا ہے۔
گردش کرتی ہوئی خبروں کی حقیقت!
صرف وٹس اپ اپنی فیس بک کو چلانے اور مارکیٹرز سے پیسے کے لیے اشتہارات دکھانے کے لیے کچھ انفارمیشن۔ (جیسے آپ کس شہر میں رہتے ہیں۔ کونسا موبائل استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کے موبائل کی خصوصیات ریم وغیرہ کیا ہے۔) یہی اس نے جاننا ہے۔ اور ایسا سب ایپس کرتی ہیں۔ گوگل ڈرائیو میں تو پوری فائلیں اور ڈاکومنٹس پڑے ہیں۔ لیکن وہ لیک نہیں ہوتے۔
واٹس ایپ نے اپنے ٹویٹر صفحے پر اس کی تردید کی ہے کہ آپ کی کالز اور میسج وہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ وہ سرورز پر جہاں
(خفیہ تالہ لگا ہوا) پڑے ہوتے ہیں۔
تو برائے مہربانی افواہیں نہ پھیلائیں اور ان افواہوں میں خود بھی نہ پڑیں۔
واٹس ایپ آرام سے استعمال کریں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں