اشاعتیں

جنوری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نماز میں دیکھ کر تلاوت اور سونے سے پہلے نوافل میں سورۃ ملک و سجدہ پڑھنا

 سوال۔ڈھولن ہٹھار (ضلع قصور)سے حافظ محمد مرتضیٰ ساجد (ہفت روزہ اہل حدیث لاہور) خریداری نمبر 1148 لکھتے ہیں کہ کیا نوافل میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز سونے سے پہلے سورۃ الملک اور سورۃ سجدہ پڑھنے کے متعلق حدیث میں آیا ہے کہ اگر ان دونوں سورتوں کو نوافل میں پڑھ کر سو جائے تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ جواب۔نماز میں قرآن کریم سے دیکھ کر قراءت کی جاسکتی ہے لیکن اس پر دوام درست نہیں ہے ،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک ذکوان نامی غلام جماعت کراتے ہوئے قرآن سے دیکھ کرقراءت کرتا تھا۔ (صحیح بخاری تعلیقاً :باب امامۃ العبد) حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ امام ابو داؤد نے اپنی تالیف المصاحف اور ابن ابی شیبۃ نے اپنی مصنف میں اسے موصولا بیان کیا ہے اور رمضان المبارک میں تراویح پڑھاتے ہوئے وہ ایسا کرتے تھے۔بعض حضرات نے عمل کثیر کی وجہ سے اسے ناپسند کیا ہے لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے یہ عمل سر انجام پاتا تھا۔ اگر ناپسند ہوتاتو آپ ضرور منع فرما دیتیں، نیز بعض اوقات اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جب دوران نماز بچہ اٹھانا جا...

سوچنے کی اصل بات!

تصویر
 واٹس ایپ کی پرائیویسی سے لوگوں کی گھبراہٹ کا یہ حال ہے تو روز محشر جب گناہوں کی پرائیویسی کھلے گی تو کیا حال ہوگا؟  اس دن کا سوچیں،جب ہر ایپ ہی نہیں سارے اعضاء ساری مخلوق کے سامنے ہمارا راز افشاء کریں گے۔ سوچنے کی اصل بات!  واٹس ایپ نے اپنا ڈیٹا فیس بک کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا تو سب پریشان اور فکر مند نظر آنے لگے، لیکن۔۔۔۔۔ بے شمار بار ہمارے سامنے یہ اعلان ہوتا رہا کہ ایک دن آئے گا جب آپ کی زندگی کا مکمل ڈیٹا سب کے سامنے رکھا جائے گا اور اس کا حساب و کتاب ہوگا...! لیکن ہائے افسوس کہ ہم نے کبھی اس بارے سوچا اور نہ ہی فکر مند ہوئے...! کاش کہ ہم اب بھی بیدار ہوجائیں!!!! آخرت کی تیاری بھی کرلیں ...!!! حساب کا وقت تو بالکل قریب آگیا ہے، بس مرنے کی دیر ہے۔ سو بات کی ایک بات!  جو ایک نمبر (نیک) ہوتے ہیں ان کے پاس کُچھ چُھپانے کو ہُوتا ہی نہیں وہ کُھلی کتاب کی طرح ہوتے ہیں  یہ (کھٹکا) عذاب دو نمبریوں کو ہر طرف سے پریشان رکھتا ہے۔ گردش کرتی ہوئی خبروں کی حقیقت!  صرف وٹس اپ اپنی فیس بک کو چلانے اور مارکیٹرز سے پیسے کے لیے اشتہارات دکھانے کے لیے کچھ انفارمیشن۔ (...

ایمان افروز واقعہ

تصویر
علامہ احسان الہی ظہیر کی کار  جب چلتی نہر میں گری 1973ء میں بورے والا سے میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرنے کے بعد خانیوال کی طرف عازمِ سفر ہوا اس وقت میرے ہمراہ دو ساتھی بھی تھے خانیوال کے وکلاء نے مجھے بار روم سے خطاب کرنے کی دعوت دے رکھی تھی اس لئے ایک وکیل بھی میرے ساتھ تھا لاہور سے بورے والا تک سفر کی تھکان، اس کے بعد بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب، گرمی کی شدت سے سارا جسم درد کر رہا تھا چنانچہ ٹیکسی کی پچھلی نشست پر بیٹھتے ہی سو گیا۔ یہ ٹیکسی بورے والا میں جلسہ عام کروانے والوں نے کرائے پر حاصل کی تھی۔ رات کے ساڑھے بارہ بج رہے تھے۔ مجھ پر آہستہ آہستہ نیند غلبہ پا رہی تھی غنودگی کے عالم میں، میں نے اپنا بریف کیس ٹیکسی کی پچھلی نشست کے اوپر بنے ہوئے بورڈ پر رکھ لیا غنودگی کے عالم میں میں نے دروازے کو لاک کرنا چاہا لیکن کسی غیبی طاقت نے میرے ہاتھ روک لئے یکایک یہ خیال ذہن میں سرایت کر گیا کہ اگر ٹیکسی کو کوئی حادثہ پیش آ گیا تو ہم باہر کیسے نکلیں گے یہ خیال آتے ہی میں نے دروازہ لاک نہ کیا اور اگلے ہی لمحے نیند کی آغوش میں چلا گیا۔ یکایک حافظ طارق کی چیخ نے مجھے دہلا کر رکھ دیا میں ہڑ...