تم یا میں، ایک درد ناک مسئلے پر فکر انگیز تحریر
✍️ *تُم یا مَیں ۔۔۔*️✍️ 💞 *دوسری شادی*💞 یہ 2018 کی ایک شام تھی جب میرے موبائل کی بَیل بَجی کال ریسیو کی.... ایک صاحب نے سلام دعا کے بعد پوچھا پروفیسر عبداللہ صاحب! کیا آپ رشتے کرواتے ھیں؟ میں نے کہا جی الحمد اللہ........ تو اگلا سوال غیر متوقع تھا کہ سَر مَیں آپ سے ملنا چاھتا ھوں، مَیں نے پوچھا کس سلسلے میں، تو جواب ملا کہ بہن کے رشتے کے سلسلے میں مدد درکار ھے۔ تین سال ھو گئے ھیں، کوئی رشتہ نہیں مل رھا، میں نے مکمل تفصیل مانگی تو اُنہوں نے مجھے تفصیل واٹس ایپ کر دی۔۔۔۔ اس کے ساتھ ھی ملاقات کرنے کی اِستدعا بھی کی..... مزید معلومات لینے سے پتہ چلا بھائی کریانہ کی دکان کرتے ھیں اور میرے علاقے کے نزدیک ھی تھے، تو ملاقات کے لئے چلا گیا، کافی اچھے شریف النّفس انسان تھے، بہن کے متعلق پُوچھنے پر بتایا، کہ چار سال پہلے اس بھائی کے بہنوئی ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ھو چکے ھیں، تین بچّے ھیں اور سِتم یہ کہ ایک بچی معذور ھے... مَیں نے ان سے کہا کہ پاکستان میں دوسرے کے بچے کوئی نہیں پالتا۔۔۔ یہ سُن کر اس کی آنکھوں میں آنسو آ رھے تھے اور کہنے ...