اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مسواک کی اہمیت و فضیلت اور افادیت

تصویر
 اللہ تعالیٰ نے اپنی’’محبت‘‘ اور پسندکے اعلیٰ طریقے… اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوعطاء فرمائے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان طریقوں کو’’محبت‘‘کے ساتھ اپنایا… یہ طریقے’’سنت‘‘ کہلاتے ہیں… ان میں خیر ہی خیر اور خوشبو ہی خوشبو ہے… ’’مسواک‘‘ بہت اعلیٰ اور محبوب سنت ہے… ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں… حضور جب گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک فرماتے… اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت جو آخری کام فرمایا، وہ بھی’’مسواک‘‘ تھا… یہ مسواک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے چباکر نرم فرمایا…  فضیلت مسواک پر احادیث ملاحظہ فرمائیں- سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان گرامی نقل کیا ہے : السواك مطهرة للفم، مرضاة للرب ’’ مسواک منہ کے لیے صفائی کا موجب اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث ہے۔“ [سنن النسائي: 5، صحيح ابن خزيمة: 135، و سندهٔ صحيح]  سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لولا أن أشق على أمتي، أو على الناس، لأمرتهم بالسواك مع كل صلاۃ ’’ اگر میں اپنی امت کے لوگوں پر مشقت نہ سمجھ...

مثالی نکاح اور مثالی حق مہر

تصویر
صحیح بخاری میں ایک بڑا دلچسپ واقعہ منقول ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ ایک مجلس میں تشریف فرما تھے. ایک عورت آئی اور اس نے اپنا نفس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے سپرد کر دیا کہ اس کی جہاں چاہیں شادی کر دیں. ایک غریب کنوارے صحابی وہاں موجود تھے. انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم! اس کی شادی آپ مجھ سے کر دیجیے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا : "تمھارے پاس اسے حق مہر دینے کے لیے کچھ ہے؟ " اس نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے. آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جاؤ اگر لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے تو لے آنا ہم وہی حق مہر بنا کر اس کا نکاح تجھ سے کر دیں گے. وہ صحابی اپنے گھر گیا مگر غربت کا عالم یہ تھا کہ گھر سے لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہ ملی. اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم! میرے پاس ایک چادر ہے. اس میں سے آدھی میں حق مہر میں اسے دے دیتا ہوں اور آدھی خود رکھ لیتا ہوں. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :"وہ آدھی نہ آپ کے کسی کام آئے گی اور نہ اس کے کام آئے گی."  وہ خاموشی سے ایک طرف ہو کر بیٹھ...

تعلق باالقرآن

تصویر
قرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس کی تلاوت سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کا زنگ اترتا ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت  کرنا باعث برکت اور ثواب ہے اس کو سمجھنا باعث ہدایت جبکہ عمل کرنا باعث نجات ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے! کہ ہماری اکثریت تلاوتِ قرآنِ مجید سے غافل ہے۔اور دنیا کے کاموں میں مشغول ہے۔  جبکہ تلاوت قرآن کے لئے وقت نہیں ملتا کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔  یقین جانیں! تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ ﷻ وقت میں برکت ڈالتا ہے۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس میں غور و فکر کرنے میں کیا لطف اور کیافائدے ہیں تو وہ ساری چیزوں کو چھوڑ کر قرآن میں مصروف ہوجائیں ۔ (مفتاح دار السعادہ 1/187) اوقات میں برکت کا راز"   اوقات میں برکت اور اللہ تعالی کی اعانت کا ایک سبب قرآن مجید کی تلاوت ہے - ہمارے اسلاف مختصر وقت میں وہ کام کر گزرتے تھے جس کا آج تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اور یہ سبب ہے قرآن کریم اور اللہ سبحانہ و تعالی سے ان کے تعلق اور اخلاص کا، اس لئے جو خوش نصیب جس قدر قرآن حکیم پڑھتا ہے...

وراثت تقسیم کرنے کا آسان ترین طریقہ

تصویر
 

پی ڈی ایف کتب تلاش کرکے ڈاؤن لوڈ کیسے کریں اورمواد اکٹھا کرکے اپنے مضام...

تصویر