رمضان المبارک کورس
نور الھدی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام *❷رمضان المبارک کورس حصہ* رمضان کیسے گزاریں؟ تحریر: الشیخ ابو احمد وقاص زبیرحفظہ اللّٰہ الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه كما يحب ربنا ويرضى والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا، أما بعد: ماهِ رمضان الله سبحانہ وتعالی کی رحمت، مغفرت اور عنایات بسائے آتا ہے کوئی بھی مسلمان خالص توحید، ایمان، تقوی اور اعمال صالحہ کے ذریعے سے اس ماہِ فوزان سے خیر کثیر حاصل کرسکتا ہے۔ رمضان کیسے گزاریں؟ جس سے رب تعالی کی بیش بہا عنایات کو سمیٹا جا سکے۔ آئیے قرآن و حدیث کی روشنی میں راہ نمائی حاصل کرتے ہیں۔ رمضان کی آمد: ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ اللّٰہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ" جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری: 3277، صحیح مسلم: 1079) رمضان کے روزے کی فرضیت: اللّٰہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے: ﴿يا أَيُّهَا الَّذي...